صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی انوکھی وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا

کراچی ( پی این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی، اداکارہ نے کہا کہ روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔صبا قمر نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے یہی پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سنگل کیوں ہیں ، چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔خیال رہے کہ امسال مارچ میں اداکارہ نے عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی تاہم بعد ازاں شادی سے انکار کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close