لاہور (آئی این پی) معروف اداکار نعمان اعجاز نے زندگی بدلنے کے خواہشمند لوگوں کو ایک مفید مشورہ دیدیا۔ نعمان اعجاز نیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی گہری سوچ میں ہوں۔انہوں نے سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ خواب وہ نہیں ہیں جو ہم سوتے ہوئے دیکھتے ہیں ، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے ۔اداکار نے مزید لکھا کہ کبھی ان بڑے لوگوں کی کہی ہوئی باتوں پر غورکریں تو زندگی بدل جائیگی۔ واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں