بڑی بالی وڈ اداکارہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

ممبئی (پی این آئی) ممبئی فلم نگری کی بڑی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش فلموں کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا اور وہ اس کیس میں اہم ملزم ہے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف ان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں ایپس پر اپلوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔راج کندرا نے کسی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دی تھی۔بالی وڈ کی بڑی اداکارہ شلپا شیٹی کی راج کندرا سے 2009 میں شادی ہوئی تھی۔جے ایل سٹریم نامی ایپ کے مالک راج کندرا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستھان رائلز کے شریک مالک تھے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close