کینسر میں مبتلا سینئر اداکارہ انتقال کر گئیں

کراچی(پی این آئی) پاکستان کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں۔اہل خانہ کے مطابق اداکارہ نائلہ جعفری کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں، ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاءڈیفنس فیز 2 میں ادا کی جائیگی۔ نائلہ جعفری کی تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔یاد رہے کہ سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) سے نشر ہونے والے تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی۔اداکارہ کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی اس حوالے خاندانی ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close