کراچی (پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عفت عمر نے بھارتی اداکارہ کی موت کی خبر پر ‘واؤ’ کا کمنٹ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔عفت عمر کی ایک پوسٹ پر سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، کسی کی موت کی خبر پر آپ ‘واؤ’کا کمنٹ کیسے کرسکتی ہیں، آپ کو مکافاتِ عمل سے ڈر نہیں لگتا۔اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ ایک غلطی ہوگئی،کیونکہ میں نے پوسٹ پر کیپشن نہیں پڑھا تھا اور بس تصویر دیکھ کر ہی ‘واؤ واؤ واؤ’ کمنٹ کردیا تھا۔واضح رہے کہ عفت عمر نے بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ سریکھا سکری کی موت کی خبر پر ‘واؤ’ کمنٹ کر کے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ کے اس کمنٹ کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تاہم اب ان کی وضاحتی کمنٹ نے ناقدین کو چْپ کروادیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا بھی ایوارڈز شو میں مغربی لباس اور سٹیج ڈانس کیخلاف بول پڑیں۔ٹک ٹاک کو بھی ملک بھر میں غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بند کیا جاتا رہا ہے، اب جنت مرزا نے بھی ایوارڈز شو کیخلاف ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔جنت مرزا نے سوال کیا کہ ‘ایوارڈز شو سے متعلق آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟ جہاں مختصر لباس جہاں مختصر لباس اور سٹیج ڈانس ایک عام بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی لگانی ہے تو ٹک ٹاک اور ایوارڈز شو دونوں پر لگائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں