پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان طلاق؟ خبر انڈسٹری میں آگ کی طرح پھیل گئی

ممبئی (پی این آئی ) بھارت سے تعلق رکھنے والے فلمی نقاد کمال راشد خان (کے آر کے) نے ملکی سیاست اور فلم انڈسٹری سے متعلق دلچسپ پیشگوئیاں کی ہیں۔خبروں میں رہنے کے شوقین کے آر کے نے اپنی پہلی پیشگوئی میں کہا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دونوں بیٹے اپنے ناموں کی وجہ سے کامیاب اداکار نہیں بن پائیں گے۔ خیال رہے کہ سیف اور کرینہ کے بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان ہے جب کہ انہوں نے چھوٹے بیٹے کا نام جیہ رکھا ہے۔کے آر کے کی دوسری پیشگوئی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی کی وفات کے بعد انڈیا کے وزیر اعظم بنیں گے۔کے آر کے نے پیشگوئی کی کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کے گلوکار شوہر نک جونس اگلے 10 سال میں طلاق دے دیں گے۔کے آر کے کی چوتھی پیشگوئی کے مطابق ایک اداکار اپنے والد کی وفات کے بعد ایک بڑا سٹار بن جائے گا۔ انہوں نے اس اداکار کا نام نہیں لیا۔کمال راشد خان نے ایک اور پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے انتخابات سے پہلے بہت بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات ہوں گے۔کے آر کے کی آخری پیشگوئی کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت پوری زندگی شادی نہیں کر پائیں گی۔واضح رہے کہ کمال راشد خان بالی ووڈ کی متنازعہ ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ اکثر وہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی عجیب حرکت کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اداکاروں کے ساتھ جھگڑے بھی چلتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کا سلمان خان سے جھگڑا ہوا ہے اور بات کورٹ کچہری تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close