لاہور میں 26سالہ مشہور ماڈل کی گھر سے لاش برآمد، لاش کس حالت میں ملی؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات

لاہور(آئی این پی) ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی۔لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ نایاب کے بھائی محمد علی نے رپورٹ درج کرائی کہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی، وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی، جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی، میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 26 سالہ نایاب سے ہوئی ہے، جو ماڈلنگ کرتی تھی اور غیرشادی شدہ تھی، جب کہ اس کے دو سوتیلے بھائی ہیں۔ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ابتدائی معلومات میں مقتولہ کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا، باقی پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close