بہت جلد آپ کے کرتوت آپ کی بیویوں کو بتاؤں گی، حریم شاہ نے فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کو چیلنج دے دیا

استنبول (پی این آئی) متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان دونوں کی اصلیت بے نقاب کریں گی اور ان کی بیویوں کو ان کے کرتوت بتائیں گی۔انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میںحریم شاہ نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار میرے بارے میں غلط اور بے بنیاد باتیں کرکے عوام کو اپنے صادق اور امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔حریم شاہ نےفیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، میڈیا نے جب بھی آپ کے بارے میں سوال کیا تو میں نے یہ کہا کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں، کبھی آپ کی اصلیت نہیں بتائی۔حریم شاہ نے کہا کہ فیاض الحسن صاحب میں آپ کو سب کے سامنے بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی اور نہ ہی آپ کا سیاسی کیرئیر خراب کرنا چاہتی تھی، یہ میں اور اللہ جانتا ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں۔حریم شاہ نے اسی ویڈیو میںڈاکٹر فاروق ستار کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ نہ بولیں، آپ خود مجھ سے ملنے کا شوق رکھتے تھے اور 6 ماہ سے مجھ سے درخواست کررہے تھے کہ جب کراچی آئیں گی تو میری مہمان بنیں گی۔ حریم نے انکشاف کیا کہ میں جب کراچی آئی تو فاروق ستار صاحب آپ خود چل کر میرے ہوٹل آئے تھے۔حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ پہلے آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں،بہت جلدی میں آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی، پھر انہیں معلوم ہوگا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں