سائرہ بانو نہیں کوئی اور، دلیپ کمار نے اپنی زندگی میں کس کو اپنا وارث قرار دے دیا تھا؟

ممبئی (پی این آئی) دلیپ کمار کے انتقال سے ان کی وراثت کا معاملہ بر صغیر میں زیر بحث ہے کیونکہ مغل اعظم اور دیوداس جیس عظیم فلموں کے ہیرودلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے اپنے کوئی بچے نہیں ہیں۔ اس لیے اپنے انتقال کے وقت دلیپ کمار نے لواحقین میں صرف سائرہ بانو کو ہی چھوڑا ہے اس حوالے سے عظیم اداکار دلیپ کمار نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا کہ1972 میں سائرہ بانوپہلی بار حاملہ ہوئیں،لیکن 8ویں ماہ میں سائرہ بانو کو بلڈ پریشر کی تکلیف ہوئی، اس کیفیت میں سائرہ کی سرجری کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے بچہ دم گھٹنے سے فوت ہوگیا۔ دلیپ کمار نے کتاب میں لکھاکہ اس واقعے کے بعدڈاکٹروں کی رائے کے مطابق سائرہ کبھی حاملہ نہیں ہوسکتی تھیں۔ 2012ء میں انٹرویو دیتے ہوئے دلیپ کمار نے کہا تھا کہ ہمیں بے اولاد ہونے پر کوئی افسوس نہیں ہے، اگر ہمارے اپنے بچے ہوتے تو یہ بہت اچھا ہوتا، ہمیں کوئی افسوس نہیں ہے ہم دونوں خدا کی مرضی کے تحت ہیں۔ اداکار سے جب سے پوچھا گیا کہ ان کا وارث کون ہوگا تو دلیپ کمار نے کہا تھا کہ میں نے پہلے ہی بہت سے اداکاروں کو اپنے وقت میں قائم ہونے والی چیزوں کو انجام دینے کے لیے بے چین دیکھا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close