تیرا بنا بھی کیا جینا، سائرہ بانو نےدلیپ کمار سے 65 برس کا ساتھ چھوٹنے کے بعد کیا کہا؟

ممبئی (پی این آئی) 1966 میں دلیپ کمار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے سائرہ بانو 65 برس بعد اب دنیا میں تنہا رہ گئی ہیں۔ گذشتہ روز دلیپ کمار کے انتقال کے بعدسائرہ بانو نے کہا ہے کہ خُدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی۔بھارتی میڈیاکے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے جب سائرہ بانو کو اُن کے شوہر کے انتقال کی خبر دی تو وہ زور زور سے رونے لگیں۔اس موقع پر سائرہ بانو نے کہا کہ خُدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار صاحب کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سب اُن کے لیے دُعا کریں۔۔۔۔۔۔

بالی وڈ کی ڈانسر جس کی ماں نے پیدا ہوتے ہی اس کے مرنے کی دعا کی

ممبئی (پی این آئی) متنازعہ بھارتی ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ ان کا خاندان حتیٰ کہ ان کے چچا بھی انہیںبدکار شخصیت کہتے ہیں، ایک انٹرویو میں راکھی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنے خاندان میں اس قدر ناپسند کیا جاتا ہے کہ مجھے والد کے جنازے پر بھی نہیں بلایا گیا۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ گھر سے بھاگ جانا اور انڈسٹری جوائن کرنا میرے لیے واحد آپشن تھا، آج میرے والد کو مجھ پر فخر ہوگا، شکر ہے میں نے یہ فیصلہ لیا، میرا خاندان آج تک مجھ سے بات نہیں کرتا۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میری والدہ جو کہ اب مجھ سے بے حد نزدیک ہیں، ایک ایسا بھی وقت تھا جب میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ یہ تنازعات کیا ہیں؟ میری خواہش ہے کہ کاش تو پیدا ہوتے ہی مرجاتی۔انہوں نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب میکا سنگھ کے ساتھ ہوئے تنازع پر میرے خاندان نے میری والدہ سے سوال کیا اور والد نے میری والدہ کو مارا۔راکھی کا کہنا تھا کہ جس پر میں نے اپنی ماں سے کہا کوئی بھی ایسا نہیں جو بالی وڈ میں اینٹری پر مجھے تاج پہنائے گا، مجھے جدوجہد کرنے دو، مجھے آزادی دو، میں امیتابھ یا انیل کپور کی بیٹی نہیں ہوں کہ مجھے ہاتھوں ہاتھ لیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں