دلیپ کمار کی وفات خیبرپختونخواہ سے لے کر ممبئی تک کا بہت بڑا نقصان ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز و سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دلیپ کمار کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ بے شک ہم اللہ ہی سے آئے ہیں اور مرنے کے بعد اسی کی طرف لوٹ جائیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی موت پر کے پی کے سے لے کر ممبئی اور پوری دنیا میں ان کے پرستاروں کیلئے یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے ، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ انہوں نے سائرہ بانو صاحبہ سے تعزیت بھی کی ہے ۔ دوسری جانب بھارت کی کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کی جانب سے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔اس ضمن میں راہول گاندھی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی بیان جاری کیا ہے جس میں دلیپ کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں! دلیپ کمار جی کے انتقال پر اْن کے لواحقین، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ ‘بھارتی سینما میں ان کی غیر معمولی شراکت آنے والی نسلوں میں بھی یاد رکھی جائے گی۔خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عْمر میں انتقال کر گئے ہیں۔دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اْن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اْن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اْنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں