شہزادہ سلیم 98 سال کی عمر میں دار فانی سے رخصت ہو گئے

ممبئی (پی این آئی) ممبئی فلم نگر پر کئی دہائیوں تک حکومت کرنے والے فلم مغل اعظم کے شہزادہ سلیم 98 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔یوسف خان جن کا فلمی نام دلیپ کمار تھاکو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پالکر کے مطابق اداکار نے بدھ کو اپنی آخری سانسیں بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لیں۔دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی گئی ہےکہ ان کی تدفین ممبئی کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔دلیپ کمار کے نام سے مشہوریوسف خان1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے جسے صوبائی حکومت نے قومی ورثہ قرار دے کر عجائب گھر میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close