ٹک ٹاکرز کی کلاس‘ فیضان شیخ فیصل قریشی کے حق میں بول پڑے

کراچی (آئی این پی) معروف میزبان اور اداکار فیضان شیخ نے ٹک ٹاکرز کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ روز قبل نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے پروگرام میں میزبان فیصل قریشی ٹک ٹاکرz کے ہمراہ سالگرہ کا گانا گارہے تھے کہ اچانک خاتون ٹک ٹاکر نے ساتھ کھڑے اپنے دوست کی گردن پر تھپڑ رسید کردیے۔فیصل قریشی اس غیراخلاقی حرکت کو برداشت نہیں کرسکے اور لائیو شو کے دوران خاتون پر برس پڑے۔اسی حوالے سے میزبان اور اداکار فیضان شیخ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ 4 سال لائیو مارننگ شو کیا لیکن کبھی مجال نہیں کی کہ اپنے استاد سے یا ان کے سامنے کسی اور سے بدتمیزی کریں۔فیضان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے سب کچھ سیکھا بھی، ڈانٹ بھی کھائی، بے حد پیار بھی ملا، کبھی نا ختم ہونے والی سپورٹ بھی ملی لیکن یہ کرنے کی جرات کبھی نہیں ہوئی۔اداکار و میزبان نے فیصل قریشی کو مینشن کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close