حریم شاہ واقعی ترکی پہنچ گئی، دولہا ساتھ ہے یا نہیں؟

استنبول (پی این آئی) چند روز پہلے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ 4 جولائی کو ترکی جا رہی ہے اور اب اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ تُرکی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے حریم شاہ نےویڈیو شیئر کر دی ہے۔جس میں وہ تُرکی میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ تُرکی کی سڑکوں پر موجود ہے اور وہ وہاں کے موسم کا مزا لے رہی ہے لین اس ویڈیو میں حریم شاہ اکیلی نظر آ رہی ہے۔ اس نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ ترکی کیوں اور کس کے ساتھ گئی ہے ۔ حریم شاہ کے مداح یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ جس شادی کا ذکر حریم شاہ نے کیا تھا وہ دولہا اس کے ساتھ ترکی میں ہے کہ نہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close