اشنا شاہ کا بشری انصاری پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سینئر اداکارہ بشری انصاری کی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ گزشتہ روز بشری انصاری کی ایک شادی کی تقریب میں اذان سمیع خان کے ساتھ بالی ووڈ گانے میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔کچھ صارفین نے جہاں اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کیا وہیں کچھ یہ تنقید کرتے بھی دکھائی دیے کہ ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کو ابھی کچھ عرصہ ہی گزرا ہے اور وہ یوں خوشیاں منا رہی ہیں۔اشنا شاہ نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کوبی برائنٹ کی موت کے کچھ عرصے بعد ہی اس کی اہلیہ نے ہنستے مسکراتے گیم کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی تو لوگوں نے اس کی ہمت کو داد دی تھی کہ وہ بہت جلد اس غم سے نکل کر اپنی زندگی میں لوٹ آئی ہیں۔ اشنا شاہ نے مق ف اختیار کیا کہ ہماری اداکارہ اگر بہن کی وفات کے کچھ مہینوں بعد خوشی سے شادی کی تقریب میں ڈانس کرے تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اتنی جلد خوش کیسے ہوگئیں۔یاد رہے کہ بشری انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا کا شکار ہونے کے بعد رواں برس 6 مئی کو دارِ فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close