علیزے شاہ کی شادی؟ مداحوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

کراچی (پی این آئی) خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے عمران عباس سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے نے اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور پہلا گانا ساحر علی بگا کے ساتھ ریلیز بھی کردیا ہے۔ 21 سالہ اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا۔انہوں نے عمران عباس سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پتہ نہیں کس سے عمران عباس سے شادی کی افواہ پھیلائی ہے۔انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شادی کے ایک پرپوزل کے بارے میں بتایا کہ جس میں شادی کے بدلے 50 تولے یا پانچ ہزار تولے سونا دینے کی پیشکش کی گئی تھی، علیزے شاہ نے اس کے جواب میں بتایا کہ ’میں نے خود بھی یہ سنا تھا مگر مجھے پوری معلومات نہیں پتہ اس کی کہ یہ کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی اداکار عمران عباس شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close