اور اب میرا کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، الزام کس پر لگا؟

لاہور (پی این آئی) متنازعہ خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا کو اب نیا موضوع ملا گیا۔ اور اس دفعہ میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیےگئےہیں۔خبروں کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کے بعد میرا کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سابقہ مینیجر پر الزام عائد کیا ہے۔میرا نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ارتضیٰ رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کاکنٹرول میرے پاس نہیں جس کے باعث میرا ہزاروں فالورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ میرا نے ایف آئی اے سے فوری طورپر ہیکرز کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close