عامر خان اور کرن راؤ کی حیران کن ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا

ممبئی (پی این آئی) ممبئی فلم نگری کے سپر ہیرو عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد دونوں کی طرف سے پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ویڈیو میں عامر خان کو کرن راؤ سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں عامر خان مداحوں سے مخاطب ہوتے کہہ رہے ہیں کہ ہماری علیحدگی سے آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا، صدمہ بھی اور اچھا بھی نہیں لگا ہوگا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم بس آپ لوگوں کو اتنا کہنا چاہیں گے ہم بہت خوش ہیں اور ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں لہٰذا آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچیے گا۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فاؤنڈیشن آج بھی ہمارےے لیےاولاد آزاد راؤ خان کی طرح ہے اسی لیے ہم ہمیشہ فیملی رہیں گے ہمارے لیے آپ دعا کیجیے کہ ہم خوش ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close