اداکارہ نادیہ جمیل کوایئرلائن نے بے یار و مددگار لندن ائیرپورٹ پر چھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کو ایئرلائن نے لندن ائیرپورٹ پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا ۔نادیہ جمیل نے پاکستانی ہائی کمیشن جا نے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل لند ن سے لاہور کی پرواز کیلئے ائیر پورٹ پہنچی لیکن انہیں غیر ملکی ائیر لائن ائیر پورٹ پر چھوڑ کر چلی گئی ۔ غیر ملکی ائیر لائن کے سلوک پر اداکارہ نے ایک احتجاج ویڈیو بھی ریکارڈ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ سے دستاویزات مانگیں گئیں جو فوری طور پر مجھے نہیں مل سکیں ، عملہ تبدیل ہو گیا ، انکا کہنا تھا کہ میرا سامان پڑا ہوا ہے مجھے بیٹھنے کیلئے جو ویل چیئر فراہم کی گئی اس کا ایک پہیہ بھی نہیں ہے ، میں خود اٹھ نہیں سکتی نہ ہی مجھے کوئی اٹینڈیٹ دیا گیا، ایسی صورتحال میں غیر ملکی ائیرلائن کے عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے، اب میں اپنا سامان اٹھا کر واپس جاؤں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن جاؤں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close