عامر خان کی طلاق۔۔ فاطمہ ثنا شیخ نے بھی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ قرار دی جانے والی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ کا بھی بیان سامنے آ گیا۔ بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے ،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جن سے ان کی آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے، جب لوگ ایسی خبریں پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔ اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے مزہد کہا کہ عامر خان میرے سینئر ہیں ان کے ساتھ فلم میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔لوگوں کو چاہیے سچ کا ساتھ دیں اور جھوٹی باتیں مت کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close