نامور کامیڈین کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) نامور کامیڈین جاوید کوڈو کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ان کےاہل خانہ نے جاوید کوڈو کے پرستاروں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔کامیڈین جاوید کوڈو کے بیٹے طیب جاوید کے مطابق ان کے والد کو گزشتہ رات پیٹ میں تکلیف کے باعث مغلپورہ لاہور میں قائم ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے جاوید کوڈو کی انڈوسکوپی کی ہے۔طیب جاوید کے مطابق ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ ان کے والد کو السر ہے۔۔۔۔۔

سلمان خان کے جملے نے فلمی تقریب میں سنسنی پھیلا

ممبئی (پی این آئی) ممبئی فلم نگری کی سپر ہیروئن کترینہ کیف نے کترینہ خان بننے کا موقع گنوا دیا، بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک تقریب میں کترینہ کے نام کے بعد جو الفاظ بولے انہوں نے تقریب کے شرکاء کو حیران کر دیا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف نے کترینہ خان بننے کا بڑا موقع گنوا دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک شادی کی تقریب میں بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف کو دعوت دی گئی تھی۔سلمان خان اس تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا چکنی چمیلی بجا جس پر فلم اگنی پتھ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔سلمان خان نے گانا بجتے ہی کترینہ کیف کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کترینہ، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا کیف، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا کپور ۔۔۔اس کے بعد سلمان خان نے کترینہ سے کہا کہ کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا۔سلمان خان کی اس بات پر تقریب میں موجود لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی اور انہوں نے زوردار تالیاں بجائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close