بھارتی اداکارہ نےصبا قمر کو ایسا کیا کہہ دیاکہ وہ پھولے نہیں سما رہیں؟

لاہور (پی این آئی) ودیا بالن ، عرفان خان جیسے لیجنڈری اداکار تو صبا قمر کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیںلیکن حال ہی میں بھارتی اداکارہ فلک ناز نے پاکستانی اداکارہ کو اپنا لیڈی کَرش قرار دیا جسے صبا قمر نے اپنی اسٹوری میں شیئر کیا۔بھارتی اداکارہ سے ان کے مداح نے پاکستان میں اُن کے پسندیدہ اداکار و اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا۔فلک ناز نے جواب میں صبا قمر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ صبا قمر میری لیڈی کرش ہیں۔پاکستانی مداحوں کو اس بات پر بہت گھمنڈ ہے کہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر کے اب تک بھارت میں بھی خوب چرچے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close