معروف اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

کراچی (آئی این پی) ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارانور اقبال انتقال کرگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارانور اقبال انتقال کرگئے ہیں۔اداکار انور اقبال کے بھائی احمد اقبال نے تصدیق کردی ہے۔انور اقبال دل کے عارضے کا شکار اورکافی عرصے سے علیل تھے۔نماز جنازہ نماز عشا بیت المکرم مسجد گلشن اقبال کراچی میں ادا کی گئی۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکارانوراقبال کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی ۔انور اقبال اداکاری کے علاوہ استاد بھی تھے۔انور اقبال نے اردو اور سندھی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ڈراما سیریل شمع نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں اداکار انوار اقبال شدید علیل نظر آرہے تھے ۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور ان کی صحت کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیاتھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close