انہوں نے شادی کیلئے پروپوز کیا تو دل نے ’ہاں ‘کر دی، پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ حریم شاہ اپنے خفیہ شوہر سے متعلق مزید تفصیلات منظر عام پر لے آئیں

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2021ء) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق مزید اشارے دئیے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری شادی ڈیڑھ ہفتہ قبل جمعرات کے روز ہوئی تھی اور اگلے روز میں نے نماز جمعہ ادا کی تھی۔میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی اور نہ اب تک شادی کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ روبینہ شیر علی نے کہا کہ حریم شاہ کون ہے ؟ جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں دندناتی پھرتی ہے؟ انہیں دکھانا چاہتی ہوں کہ کوئی بھی چیز انسان کی پہنچ سے بہت دور نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بارہا کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں لیکن میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری پسندیدہ پیپلز پارٹی اور بے نظیر بھٹو پسندیدہ ہیں۔شوہر میں پسندیدگی سے متعلق حریم نے کہا کہ میرے شوہر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل مجھے کوئی خواب نہیں دکھائے۔انہوں نے مجھے اپنی پہلی شادی اور بچوں سے متعلق سب سچ بتایا۔شادی کے لیے شوہر کی جانب سے پرپوز کیا گیا ،جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا اور پھر کچھ لوگوں سے مشورے کیے اور میرے دل سے ’ہاں‘ کی آواز آئی جس کے بعد ہماری شادی ہو گئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شوہر کو تین چار ماہ پہلے سے جانتی ہوں لیکن اس دوران ہماری کوئی دوستی یا تعلق نہیں بنا،بس دو تین مرتبہ ملے ، دیکھا اور پھر شادی ہو گئی۔ حریم شاہ نے مزید کہا میری شادی اور طلاق کے حوالے سے بہت کچھ میڈیا پر آ چکا ہے لیکن میں اپنے تمام مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں نہ میں اس سے پہلے شادی شدہ تھی ،میری کوئی اولاد نہیں ، نہ ہی میری کبھی طلاق ہوئی اور نہ ہی زندگی بھر کوئی بوائے فرینڈ بنایا۔انہوں نے شادی کیلئے پروپوز کیا تو دل نے ’ہاں ‘کر دی، پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ حریم شاہ اپنے خفیہ شوہر سے متعلق مزید تفصیلات منظر عام پر لے آئیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close