بڑی ماڈل اور اداکارہ کا اپنی ملازمہ سے انتہائی سخت رویہ، واشنگ مشین تمہاری وجہ سے جلی ہے ، اس کا بل تم بھرو گی

کراچی (پی این آئی) بڑی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کے ساتھ انتہائی خراب رویے کی ویڈیو منظر پر آئی ہے جس میں نادیہ حسین اپنی ملازمہ کو بری طرح سے ڈانتے ہوئے واشنگ مشین کے جلنے کی ذمہ داری اس پر ڈالتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ اس کی مرمت کا بل تم ادا کرو گی،ویڈیو میں نادیہ ملازمہ کو برہم لہجے میں کہتی سنی جاسکتی ہیں کہ تمہیں کہا ہے کہ جب بھی بجلی جھٹکے مارے فوراً مین سوئچ بند کیا کرو لیکن پتا نہیں تمہاری عقل کیا اس موبائل میں ہے۔نادیہ حسین نے ملازمہ کو جھڑکتے ہوئے کہا کہ صرف تمہاری وجہ سے مہینے میں دوسری مرتبہ مشین جلی ہے، صرف اس مصیبت فون کی وجہ سے۔بعد ازاں نادیہ حسین نے ملازمہ کو ڈانٹ کر کہا کہ کہ دفع ہوجاؤ یہاں سے اورتم اس کا بل بھروگی۔نادیہ حسین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ پر خاصی تنقید کی جارہی ہےلیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو نادیہ حسین کے گھر کی ہے یا کسی ڈرامے کا منظر ہے جو ریکارڈ کیا گیا ہو۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close