حریم شاہ کا حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب دینے کا اعلان

لاہور (آئی ا ین پی) پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب دینے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ حسن میرے ساتھ ویڈیو بناتے تھے اور کہتے تھے کہ مجھے پروموٹ کرو۔انہوں نے کہا کہ میں حسن اقبال کی کوئی چیز شیئر نہیں کی ہے، میں انہیں قانونی طریقے سے جواب دوں گی۔ٹک ٹاک اسٹار نے ایک بار پھر کہا کہ میری شادی ہوچکی ہے اور میں بہت جلد اس حوالے سے تصاویر شیئر کروں گی۔اس سے قبل حریم شاہ کی شیئر کردہ ایک تصویر جس میں ایک مردانہ اور نسوانی ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے، تنازع کا سبب بن گئی ہے۔ٹک ٹاک اسٹار کے دوست حسن اقبال نے اس حوالے سے کہا کہ حریم شاہ نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ ان کی ہے، ہاتھ ان کی دوست کا ہے، حریم شاہ کا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ تصویر کہاں سے اٹھائی، حریم شاہ نے خود کہہ دیا تھا کہ اس تصویر کا اس کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close