ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے رکن اسمبلی سے شادی کرلی

اسلام آباد(پی این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close