سینئر اداکارہ بیگم خورشید شاہدانتقال کر گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ خورشیدشاہدانتقال کرگئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کے بیٹے سلمان شاہد نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر95 سال تھی۔ بیگم خورشیدشاہد نے فنی کیریئرکا آغاز9سال کی عمرمیں کیا۔بیگم خورشیدشاہد کی نمازجنازہ آج شام 4بجےڈیفنس لاہورمیں ادا کی جائےگی۔ جبکہ تدفین فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی

حریم شاہ نے منگنی کر لی،وہ مالدار شخص کون ہے جس کی انگوٹھی ٹک ٹاک سٹا ر نے پہن لی؟

حریم شاہ کے مداحوں میں گذشتہ 24 گھنٹے سے یہ سوال زیر بحث ہے کہ کیا سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نےکسی مالدار نوجوان سے منگنی کر لی ہے۔ حریم شاہ نے اس حوالے سے کسی تبصرے کے بغیر ایک تصویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔جس کے بعد پاکستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے فالورز کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی اس میں ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔ اب مداحوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ یہ شخص کون ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close