مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری ،معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کامدرسہ طالبعلم سے نامناسب عمل کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر ردعمل کا اظہار ۔ پاکستانی ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنت رسولؐ سجا کر طالبعلموں سے نامناسب کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔اسلام میں استاد کو والد کا درجہ دیا گیاہے ۔ عزیز الرحمٰن کے اس فعل سے مجھے بہت افسوک ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close