یہ مجھے بہن کہتے تھے، بیوی نے سر عام شوہر کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (پی این آئی) یہ مجھے بہن کہا کرتے تھے، بیوی نے سرعام شوہر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سوشم میڈیا سائیٹ انسٹاگرام پراداکارہ ایمن خان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر ایک انکشاف کیا۔ایمن خان کا کہنا تھا کہ ’میری اور منیب کی پہلی ملاقات شوٹ پر ہوئی، ہم نے ایک ٹیلی فلم کی اور اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ایمن نے بتایا کہ اس وقت میں بہت چھوٹی تھی لیکن پھر ہم اچھے دوست بن گئے اور منگنی سے قبل 4 سال گہرے دوست بھی رہے۔ایمن خان نے انکشاف کیا کہ شوہر منیب اُس وقت مجھے بہن کہا کرتے تھے، انہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ یہ میری بہن جیسی ہے۔اس حوالے سے اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ ایک ویب انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں ان کی اہلیہ ایمن خان نے پروپوز کیا تھا۔اداکارمنیب کا کہنا تھا کہ ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن وہ اس بات کو مانتی ہی نہیں ہے، ہر پروگرام میں جاکر کہتی ہے کہ وہ ایک مذاق تھا۔۔۔۔

میرا کیس کے مرکزی ملزم نے عبوری ضمانت کرا لی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی متنازعہ اداکارہ میرا کی پراپرٹی کے کیس کے مرکزی ملزم شاہد محمود نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم نے میرا کی بہن کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ جمع کرانے تھے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم شاہد پر الزام ہے کہ اس نے دھوکے سے گھر اپنے نام کرایا لیکن رقم نہ دی۔ گزشتہ روز اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس نے ان کی جائیداد پر قبضہ ناکام بنا دیا ہے لیکن مرکزی ملزم انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ مرکزی ملزم میاں شاہد محمود نے مقدمات درج ہونے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہیں اور میرا نے ان سے فراڈ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close