مجھے اور خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، میرا

لاہور (آئی این پی) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پولیس نے ان کی جائیداد پر قبضہ ناکام بنا دیا ہے لیکن مرکزی ملزم انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نوٹس لیں اور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔دوسری طرف مرکزی ملزم میاں شاہد محمود نے مقدمات درج ہونے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہیں، میرا نے ان سے فراڈ کیا ہے۔اداکارہ میرا نے بھائی، والدہ اور وکیل کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جائیداد پر مبینہ قبضے کے 5 ملزمان گرفتار ہیں لیکن مرکزی ملزم میاں شاہد مفرور ہے۔میرا کی ماں شفقت زہرہ نے انکشاف کیا کہ سیاسی رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم نے 15 سال پہلے میاں شاہد سے ان کی ملاقات کروائی اور اس کے بعد وہ وہ ان کا بیٹا بنا رہا۔ملزم میاں شاہد محمود نے ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں برطانوی شہری ہوں، میں نے میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے میں پراپرٹی خریدی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 کروڑ روپے ادا کر کے میں نے قبضہ حاصل کیا، رجسٹری کے مطالبے پر مجھے قبضہ گروپ مشہور کر دیا گیا، ادائیگی کی رسیدیں اور پراپرٹی کے کاغذات میرے پاس موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں