پاکستان کے سب سے بڑے ہیرو کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے فلمی ہیرو شان کو محکمہ ایکسائز نے سر راہ روک کر اپنی شاندار گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کی طرف توجہ دلائی تو فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ادکار شان کی گاڑی کو روک لیا، شان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔اداکار شان کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار 200 روپےکی نادہندہ تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close