عمران خان کچھ بھی کہیں، میری طرف سے ان کے 10 میں سے 10 نمبر ۔۔۔۔

کراچی (پی این آئی) پاکستانی ڈرامے کی معروف اور خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے وزیراعظم عمران خان کا اپنا فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کریں، میری طرف سے عمران خان کے 10 میں سے 10 نمبر، اداکارہ سونیا حسین جیو نیوز کے پروگرام کی مہمان بنیں اور دوران گفتگو اداکارہ نے کہا مجھے وزیر اعظم عمران خان بہت پسند ہیں، عمران خان کچھ بھی کہیں، میں انہیں 10 میں سے 10 نمبر دوں گی۔ سونیا خان نے امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کوبہتر بنائیں گے۔ سونیا حسین نے اپنی گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے حوالے سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس پسندیدگی کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا اس لیے پسند ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close