جنت مرزا کی بہن کا بشری انصاری سے اداکاری چھوڑنے کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی) معروف ٹک ٹاک اسٹار علشبہ انجم نے اپنی بہن جنت مرزا کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری سے اداکاری چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز علشبہ انجم نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران کہا کہ ہمیں معلوم ہے جنت سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اپنی غلطی پر بہت اداس اور شرمندہ بھی تھی جس کے بعد جنت نے پوری عیسائی برادری سے معافی مانگی۔ علشبہ انجم نے کہا کہ جنت کی معافی کے بعد ان لوگوں نے اسے معاف کیا جن کی دل آزاری ہوئی تھی اور پھر یہ معاملہ جنت کی معافی کے بعد ختم ہوگیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اب بشری انصاری کہہ رہی ہیں جنت کو اسلام کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور جنت کو جاہل کہہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ! ہمیں اسلام کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے، آپ ہمارے گھر میں نہیں رہتی جو آپ اس طرح ہم پر الزام لگا رہی ہیں۔ جنت مرزا کی بہن نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم گناہ گار ہیں کیونکہ ہم گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں لیکن آپ بھی تو اداکاری کرتی ہیں۔ علشبہ انجم نے کہا کہ اسلام میں عورت کے لیے پردے کا حکم دیا گیا ہے تو آپ اداکاری اور شوبز کی دنیا چھوڑ کر گھر میں بیٹھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close