’’اماں جی حقیقت جان کر فیصلہ کریں‘‘ جنت مرزا کا بشریٰ انصاری کو جواب

لاہور (آئی این پی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنت مرزا کا سینئر بشری انصاری کی تنقیدی پوسٹ پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں بشری انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ اس طرح کسی پر بھی تنقید نہیں کرسکتیں جبکہ آپ کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ آپ اسلام کے بارے میں کیسے بات کرسکتی ہیں جبکہ آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں، آپ بھی ڈانس کرتی ہیں، اداکاری کرتی ہیں اور کئی ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس بھی کی ہیں تو آپ آج دوسروں پر تنقید کیوں کررہی ہیں؟ انہوں نے لکھا کہ مجھے آج احساس ہوا آپ کے پاس دل نہیں ہے، بس اتنا کہوں گی دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں لازمی جھانکیں۔ جنت مرزا نے لکھا کہ کبھی کسی کو بددعا دینا اور کبھی لعنت، یہ اچھا اخلاق نہیں ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ اماں جی! وقت نکال کر حقیقت جانیے اور پھر تنقید کیجیے، اللہ آپ کو خوش رکھے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے۔ سینئر اداکارہ بشری انصاری نے جنت مرزا کے اس عمل کیخلاف ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جاہل قرار دیتے ہوئے اسلام اور دیگر مذاہب سے لاعلم قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close