علیزے شاہ کیساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کروں گا،معروف ڈائریکٹریاسر نواز یہ کہنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ خود ہی وجہ بتا دی

کراچی (پی این آئی) معروف اداکار و ڈائریکٹر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ” میرا دل میرا دشمن ” ڈرامے کے دوران وہ اتنے تنگ آگئے تھے کہ انہوں نے ہاتھ جوڑ دیے تھے کہ وہ علیزے شاہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے اداکار احسن خان کے ٹاک شو میں شرکت کی جس دوران میاں بیوی نے علیزے شاہ کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ندا یاسر نے بتایا کہ علیزے شاہ نے یاسر کو بہت زیادہ تنگ کیا، “علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی تھی، ان کے ساتھ کیمسٹری نہیں بن سکی تھی، بطور ڈائریکٹر یاسر کو کسی نے تنگ نہیں کیا ، انہوں نے کبھی گھر آکر نہیں کہا کہ انہیں کسی نے تنگ کیا۔”بیوی کو بات کو جاری رکھتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ ” ایکٹنگ کی وجہ سے ڈسٹرب ہو گیا تھا، بہت سی وجوہات تھیں لیکن میں بہت پچھتایا کہ کس کو کام دے دیا، میں اس حد تک چلا گیا تھا، مجھے بولا گیا کہ ڈرامہ اچھا جا رہا ہے قسطیں بڑھا دیتے ہیں ، میں نے ہاتھ جوڑ دیے کہ بھائی قسطیں کم ہوسکتی ہیں تو بات کرو۔”اس موقع پر میزبان احسن خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آنے کے باوجود آپ نے قسطیں کیوں نہیں بڑھائیں؟ اس سوال پر یاسر نواز نے کہا کہ میں تو کہتا تھا کہ میں پیسے دے دوں گا لیکن ڈرامہ ختم کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close