معروف پاکستانی گلوکار 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی (آئی این پی ) معروف پاکستانی گلوکار ایس بی جون87برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ ایس بی جون پاکستان کے معروف گلوکار ایس بی جون کا پورا نام سنی بنجمن جون ہے۔ 1934 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ پنڈت رام چندر مہدی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور1950 میں ریڈیو پاکستان کراچی سے بطور گلوکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 1959 میں موسیقار ماسٹر منظور حسین نے فلم سویرا کے لیے فیاض ہاشمی کا لکھا ہوا نغمہ تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے ان کی آواز میں ریکارڈ کیا۔ یہ نغمہ آج بھی ایس بی جون کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔ ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2010 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close