ملالہ کا شادی کے حوالے سے متنازعہ بیان، متھیرامقابلے پر آ گئی

کراچی (آئی این پی) نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی کی طرف سے ووگ میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں شادی کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر اداکارہ اور وی جے متھیرا سامنے آگئی ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق اس بیان پر اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے مجھے ووگ میگزین کے سرورق پر ملالہ کی تصویر پسند آئی۔ پھر انہوں نے ملالہ یوسفزئی کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم ہمیں اپنی نئی نسل کو شادی کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ بھی بتانا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے ،یہ صرف کاغذات پر دستخط کرنا نہیں ہے ،آپ کوئی پلاٹ نہیں خرید رہے۔ بلکہ اس طرح آپ درست طریقے سے اپنی نئی اور خوشگوار زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔ متھیرا نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں نکاح کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی ماڈرن ہوں میں ہمیشہ اپنے بچوں کو نکاح کرنے پر زور دوں گی ۔ واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔ ووگ میگزین کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیوں یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close