5 جی ٹیکنالوجی ماحو ل کیلئے خطرناک قرار، نامور بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ عدالت پہنچ گئیں

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ  ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف عدالت جاپہنچی ہیں۔جوہی چاؤلہ فلمی دنیا اور کاروبار کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں مصروف ہیں اور اب وہ ایسے ہی معاملے کو عدالت لے گئی ہیں۔اداکارہ نے 5 جی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے خلاف دہلی ہائیکورٹ سے رجوع  کیا اور انہوں نے ایک درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں 5 جی فائیو ٹیکنالوجی کے  نفاذ سے پہلے اس سے متعلق تمام اسٹڈی کو غور سے پڑھا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے دوران تابکاری سے پودوں، جانوروں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق ہے۔اداکارہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے آئندہ نسل پر نقصان کا بھی جائزہ لیا جائے۔اس حوالے سے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ ٹیکنالوجی کی دنیا سے ملنے والی پروڈکٹس سے ہم محظوظ ہوتے ہیں۔جوہی چاؤلہ کی درخواست پر  (آج)2 جون کو مزید سماعت ہورہی  ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close