افسوسناک خبر، بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ ٹارزن اپنے خاندان سمیت مارا گیا

کیلیفورنیا (پی این آئی) بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ بہادری اور جراءت کی داستانوں کا مرکزی کردار ٹارزن اپنے خاندان سمیت دنیا دے رخصت ہو گیا، امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشہور ہالی ووڈ فلم ’ٹارزن‘ میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی امریکی اداکار ولیم جوزف لورا جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ٹارزن ایک خیالی کردار تھا جو جنگلوں میں رہتا تھا لیکن اس کی انسان دوستی کے ساتھ جانوروں سے دوستی کی داستانیں لکھی گئی تھیں،امریکی ٹی وی اور اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق 90 کی دہائی میں ریلیز مشہور فلم سیریز ٹارزن میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی اداکار ولیم جوزف لورا اور ان کی بیگم سمیت 7 افراد جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ولیم جوزف کی عمر 58 سال تھی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد 1989 میں فلم ’ٹارزن ان مین ہٹن‘ میں کام کیا اور اس کے بعد 1996 سے 1997 کے درمیان ولیم جوزف نے ’ٹارزن؛ دا اپیک ایڈونچر‘ سیریز کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close