بڑے نام کی اداکارہ نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں انٹری دیدی

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ اب عائزہ خان کے مداح اپنی من پسند اداکارہ کو ٹی وی اسکرین سمیت ٹک ٹاک پر بھی دیکھ سکیں گے۔یہ خوشخبری عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ شام اپنے ا نسٹا گرام اکاونٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔عائزہ خان نے اپنی ایک مختصر سی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گیتی نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں گیتی نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ کا نام رکھا ہے۔عائزہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اداکارہ کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close