منشا پاشا نے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز مکمل ہونے پر مداحوں کو شاندار تحفہ دیدیا

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہوگئے۔ اس حوالے سے منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے 10 لاکھ مداحوں کیلئے اپنی آواز میں ماضی کا مقبول گانا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔منشا پاشا نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے گایا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میں اپنے مداحوں کے لیے گنگنا رہی ہوں۔منشا پاشا نے لکھا کہ وہ ہمیشہ مداحوں کی جانب سے دیے جانے والے پیار اور سپورٹ کی شکر گزار رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close