جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ کا بھی ردعمل آگیا

کراچی (این این آئی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا سے منگنی کی خبروں پر اْن کے قریبی دوست عْمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔عْمر بٹ نے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا تھا کہ ‘عْمر بٹ اور جنت مرزا نے منگنی کرلی’۔عْمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھئی! یہ سب جھوٹہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔’اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عْمر بٹ کی خبروں کی تردید کرچکی ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے بھی اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے دوست عمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘جب بھی منگنی یا بات پکّی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاؤں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے’۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ جنت مرزا نے اپنی قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ منگنی کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close