سیف علی بیٹے تیمور کا نام تبدیل کرنے کا سوچنے لگے، وجہ کیا بنی؟

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اپنے بڑے بیٹے کے نام پر تنازع کے بعد تیمور علی خان کا نام تبدیل کرنے کا سوچ رہا تھا اور یہ بات ابھی بھی میرے دماغ میں چل رہی ہے۔ ایک انٹریو میں نواب سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کے نام کو لے کر تنازع کے بعد تیمور علی خان کا نام تبدیل کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔خیال رہے اداکارہ سیف علی خان نے بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان سے 2012 میں شادی کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے ہیں۔

کرینہ نے سیف اور تیمور کے ہمراہ دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی جس کا نام سیف علی خان نے تیمور علی خان رکھا جو ہندوانتہاپسندوں سے ہضم نہ ہوا اور سیف وکرینہ پر شدید تنقید کی گئی اور ان سے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔تیمور علی خان کے نام پر تنازع سے متعلق اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ ایک لمحے کے لیے میں نے تیمور کا نام تبدیل کرنے کا سوچا لیکن کرینہ کپور نے مجھے کہا لوگ آپ کی عزت آپ کے فیصلے اور رائے کی وجہ سے کرتے ہیں اس لیے یہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ نام کی وجہ سے غیرمقبول ہو اور اس لیے میں اب بھی ایسا کرنے کا سوچ رہا ہوں، شاید کبھی کرلوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close