پاکستانی اداکارہ جس کو دو سال بعد بھی فلم ٹچ بٹن میں کام کرنے کے پیسے نہ مل سکے

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ سونیا حسین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک فلم میں 2 سال پہلے کام کیا لیکن اب تک اس کے پیسے نہیں ملے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں احسن خان کے سوال کے جواب میں سونیا حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم ٹچ بٹن میں کام کیے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی انہیں چیک نہیں ملا۔ احسن خان نے سونیا حسین سے چیک نہ ملنے کی وجہ پوچھی تو سونیا نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ مجھے چیک کیوں نہیں ملا۔ جس پر احسن خان نے کہا یہ لڑکی سب کچھ بول دیتی ہے۔واضح رہے کہ فلم ٹچ بٹن اداکارہ عروہ حسین کا پروجیکٹ ہے اور وہ اس فلم سے بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔ فلم میں سونیا حسین کے علاوہ اداکار فرحان سعید، فیروز خان اور ایمان علی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کورونا وبا کے باعث رکی ہوئی ہے۔۔۔۔۔

میں لڑکا ٹائپ پر بہت ہی حساس لڑکی ہوں: اداکارہ سونیا حسین | Urdu News –  اردو نیوز

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close