فردوس عاشق کی جھپیاں اور پپیاں، ویڈیو وائرل ہو گئی

لاہور (آئی این پی) معروف اداکار، گلوکار، میزبان اور کامیڈین علی گل پیر کی جانب سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ایک دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنائی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال علی گل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو بنا کر ان کے بیانات کو مزید شہرت پر پہنچا دیتے ہیں جبکہ علی گل پیر کی یہ پیروڈی ویڈیو لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کے ہنسنے کا سبب بھی بنتی ہیں۔علی گل پیر کی ان پیروڈی ویڈیوز کا باقاعدہ ان کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے انتظار کیا جاتا ہے جس کا اندازہ ان کی ہر آنے والی نئی ویڈیو پر لائیکس اور کمنٹس دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔علی گل پیر کی نئی پیروڈی ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ ان کا نیا نشانہ دلچسپ بیانات دینے کے لیے مشہور سیاست دان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاش اعوان کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے بچاو، اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عید پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر علی گل پیر کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close