نفرت انگیز تقریرں کرنے پر کنگنا رناوت کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ادکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کوئن نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی۔ کنگنا کے خلاف ایک سماجی کارکن راجو دتہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی جس میں اس نے دعوی کیا کہ اداکارہ نے مغربی بنگال کے وزیراعلی کی ساکھ خراب کی۔ اس کا کہنا تھا کہ کنگنا نے انسٹاگرام سے اپنے مصدقہ اکانٹ سے مختلف پوسٹس شیئر کیں، جن میں اداکارہ نے مغربی بنگال کی وزیراعلی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے استدعا کی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ مذکورہ درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close