عفت عمر نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ عفت عمر نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا۔ گزشتہ روز عفت عمر نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی، جس کے جواب میں ایک مداح نے طویل پیغام میں انہیں سراہا اور ان کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عفت 40 برس کی ہوجانے کے باوجود بالکل جوان دکھتی ہیں۔ مداح نے لکھا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ بہت مہربان اور نرم دل ہیں، ان کی جلد بالکل بچوں جیسی ہے، سب ان سے نفرت کرتے ہیں لیکن مجھے عفت بہت پسند ہیں۔ مداح کے طویل کمنٹ پر عفت عمر نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔ اداکارہ کے اپنی عمر کے حوالے سے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سراہ رہے ہیں کہ گوگل پر ان کی عمر 40 برس بتائی جاتی ہے لیکن انہوں نے اپنی اصل عمر بتائی ہے۔ ایک اور کمنٹ میں عفت نے لکھا کہ بوڑھا ہونا کوئی برائی نہیں ہے، نا ہی تصویر کھینچنا۔ اداکارہ نے تنقید کرنے والے مداح کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم وہ اپنی تنقید کو مفید بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close