عام شہری بھی پولیس موبائل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگے ،ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی(آن لائن)پولیس اہلکاروں کے بعد پرائیویٹ افراد بھی پولیس موبائل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگے مبینہ طو پر گلشن اقبال پولیس کی موبائل میں پرائیویٹ نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی ویڈیو بنانے والے پرائیویٹ نوجوان عطا خان کی گلشن اقبال میں قسطوں پر اشیادینے کی دکان ہے جسکی کی ہیڈ محرر گلشن اقبال کامران کے علاوہ دیگر اہلکاروں کے ساتھ بھی تصویریں بھی ہیں۔۔۔۔۔

شو بز کی معروف شخصیت بشری انصاری کو صدمہ، اداکارہ بہن کورونا سے انتقال کر گئیں

کراچی (آئی این پی ) لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ اداکارہ سنبل شاہد کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث 22 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اداکارہ سنبل شاہد بشری انصاری اور اسما عباس کی کی بڑی بہن تھیں۔ سنبل شاہد اداکارہ زارا عباس کی خالہ ہیں۔ قبل ازیں اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close