اداکارہ حرا مانی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل

کراچی (پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کو اْن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہےکہ حرا مانی کی گاڑی اْن کے گھر باہر آکر رْکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اْن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں۔حرا مانی کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اداکارہ اور اْن کے بچوں کو لوٹنے کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین میں ایک خوف پیدا ہوگیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اْن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close